نیو خانکی بیراج اور ہیڈ قادرآباد پر عید کے بعد بھی عوامی رش برقرار

نیو خانکی بیراج اور ہیڈ قادرآباد پر  عید کے بعد بھی عوامی رش برقرار

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)نیو خانکی بیراج اور ہیڈ قادرآباد پر عید کے بعد بھی عوامی رش برقرار ہے ۔

عیدالفطر کے بعد بھی نیو خانکی بیراج اور ہیڈ قادرآباد کے تفریحی مقامات پر شہریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ فیملیز، نوجوانوں اور بچوں نے نے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے ان مقامات کا رخ کیا۔نیوخانکی بیراج میں عیدملن فش پارٹیز کا بھرپوراہتمام نظرآیا۔معروف صحافی وبزنس مین زبیر مغل کی طرف سے مقامی صحافیوں کو خانکی ہیڈ کے سیاحتی مقام پر فش پارٹی دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں