ڈپٹی کمشنر کا دورہ شہباز شریف پارک ، سپورٹس ایرینا کیلئے رقبہ کا جائزہ
گجرات (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نورالعین نے شہباز شریف پارک کا دورہ کیا اور مجوزہ سپورٹس ایرینا کیلئے مختص رقبہ اور داخلی راستوں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پارک کے عقبی حصے کا معائنہ کرتے ہوئے سپورٹس ایرینا کے لیے متبادل داخلی گیٹ کے قیام کے حوالے سے سائٹ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ایف اینڈ پی ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون اور سی او ضلع کونسل سید فراز مہدی بھی ہمراہ تھے ۔