کامونکے :بیگم نصرت بھٹو کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب
کامونکے (تحصیل رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پی پی 67 میں بیگم نصرت بھٹو کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں امیدوار صوبائی اسمبلی شہزاد علی گل، کوآرڈی نیٹر چو دھری محمد خورشید، عابد گل، الیاس گل، صفدر ڈوگر، نصیر احمد، اللہ رکھا و دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔