تتلے عالی :بارشوں سے گندم کی فصل برباد، پیداوار میں کمی کا خدشہ

تتلے عالی :بارشوں سے گندم کی  فصل برباد، پیداوار میں کمی کا خدشہ

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں بارشوں سے گندم کی فصل برباد ہو گئی ۔

 تحصیل نوشہرہ ورکاں میں رواں سیزن کے دوران پونے دو لاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کی منظور شدہ اقسام کی کاشت کی گئی ہیں ،کاشتکاروں کی محنت،مشقت کے بعد گندم کی فصل کی بالیاں سنہرے رنگ میں تبدیل ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے زمینداروں نے کٹائی کی تیاریاں شروع کر دی تھیں لیکن طوفانی بارشوں سے تحصیل بھر میں گند م کی تیار فصل زمین بوس ہو کر تباہ ہو گئی جس کے باعث کاشتکاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔کاشتکاروں عبدالغفور، رانا شبیر ،چودھری منیر ،امتیاز احمد نے بتایا کہ گندم کی فصل زمین بوس ہونے پر پیداوار میں کمی واقع ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں