اقلیتیں حکومت کے سر کا تاج ، تحفظ ترجیح :رمیش سنگھ

 اقلیتیں حکومت کے سر کا تاج ، تحفظ ترجیح :رمیش سنگھ

غیر مسلم شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے :نوشین افتخار

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ اقلیتیں حکومت کے سر کا تاج ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مشن اقلیتوں کے آئینی حقوق کا تحفظ اور احساسِ محرومی کا خاتمہ ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب نے محکمہ اقلیتی امور کا بجٹ 50 کروڑ روپے سے بڑھا کر 8 ارب روپے کر دیا ہے اور ایک لاکھ افراد کو مینارٹی کارڈز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی کالج کے آڈیٹوریم میں رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی قومی ورثہ و ثقافت سیدہ نوشین افتخار کی زیرِ صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کنونشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گوردوارہ باؤلی صاحب سیالکوٹ اور گوردوارہ فتح بھنڈر ڈسکہ کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔وزیر مملکت ارمغان سبحانی نے کہا کہ آئینِ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے اور اقلیتیں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کے مکمل مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی مثالی طور پر موجود ہے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ دینِ اسلام احترامِ انسانیت اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اقلیتوں کو عزت و احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور غیر مسلم شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں