سمبڑیال :کمسن بچے سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )کمسن بچے سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ فاروق آباد کی رہائشی نازیہ پروین 7 سالہ بیٹا عبداﷲ اشفاق ہمسایوں کے گھر شادی کا پروگرام دیکھ رہا تھا کہ رات کو محلہ ہی کا نیاز رسول بچے کو ورغلا پھسلا کر گھر لے گیا اورزیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے والدہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ۔