حافظ آباد:بارش سے گلی محلے ،شاہراہیں نالوں میں تبدیل

حافظ آباد:بارش سے گلی محلے ،شاہراہیں نالوں میں تبدیل

نکاسی آب کے نالوں اور سیوریج کی بندش نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد شہر میں گزشتہ رات وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش سے شہرکے گلی محلے اور شاہراہیں ایک بارپھر ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں،نکاسی آب کے نالوں اور سیوریج لائنوں کی بندش نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش سے علی پورروڈ، بجلی محلہ ، ٹیچرز کالونی ، سراج گنج، بہاولپورہ ، محلہ مصری خان اور دیگر علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا جبکہ ریلوے والے قبرستان سے ملحقہ پھاٹک پر نکاسی آب کا معقول انتظام نہ ہونے کے باعث اب بھی پانی کھڑا ہونے سے علاقہ جوہڑ نما دکھائی دے رہاہے جس سے وہاں سے جنازوں کا گزرنا بھی محال بنا ہواہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر فوری طور پر تمام نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی کر ائی جائے اور ڈسپوزل ورکس پر تیل بچانے کے لئے جو موٹر یں بند رکھی جاتی ہیں انہیں دن اور رات چلایا جائے تاکہ وہ گلی محلوں اور شاہراہوں پر کھڑا پانی کھینچ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں