مہنگائی کا طوفان برقرار، تجاوزات دوبارہ قائم، پیرافورس روک تھام میں ناکام

مہنگائی کا طوفان برقرار، تجاوزات دوبارہ قائم، پیرافورس روک تھام میں ناکام

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 18 اشیا خور ونوش کے سرکاری نرخ ناموں میں سے ایک بھی مقررہ قیمت پر دستیاب نہیں ،دکانداروں نے پیرا فورس کو کاروبار پر بوجھ قرار دیدیا،شہری شکایات نہیں کرتے :پیرا فورس

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پیرا فورس کی کارروائیوں کے باوجود گوجرانوالہ میں مہنگائی کا طوفان برقرار، تجاوزات دوبارہ قائم ،چھوٹے دکانداروں کو جرمانے عائد کرکے کاغذی رپورٹس مکمل کی جانے لگیں۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 18 اشیا خور ونوش کے سرکاری نرخ ناموں میں سے ایک پر بھی عمل درآمد کرانے میں پیرافورس کی ٹیمیں ناکام رہیں۔ گوجرانوالہ کے اوپن مارکیٹ میں عیدالفطر کے بعد اشیا خوردونوش کی قیمتیں واپس نہ آسکیں، بکرے کا گوشت 3ہزار،بیف 1500 روپے کلو برقرار ہے ، اسی طرح مصالحہ جات، دالوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ چکیں، اندرون شہر بازاروں میں تجاوزات دوبارہ قائم ہوچکیں ، ہوٹلوں اور ریسٹونٹس میں روٹی اور ہانڈی کی قیمتوں کا جائزہ تک نہ لیا جاسکا ۔ پیرا فورس کی ٹیموں کی من پسند دکانوں پر کارروائیوں کے الزامات بھی سامنے آنے لگے ۔ دکانداروں نے پیرا فورس کو کاروبار پر بوجھ قرار دینا شروع کردیا ۔دوسری جانب پیرافورس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت پر کارروائیاں کی جارہیں اگر کہیں خلاف ورزی ہورہی ہے شہری شکایات درج نہیں کراتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں