پرتگال میں بزنس کمیونٹی کے لیے کافی مواقع موجود :احمد حسن

 پرتگال میں بزنس کمیونٹی کے لیے کافی مواقع موجود :احمد حسن

گجرات گلوبل ایکسپو پر فوکس ، یہ آپ کا اپنا ایونٹ ،اسے ملکر کامیاب بنائیں

گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)احمد حسن صدر گجرات چیمبر نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرتگال میں ہماری بہت اچھی میٹنگز ہوئیں، پاکستان کے کونسل جنرل کے ساتھ میٹنگ ہوئی، وہاں بزنس کمیونٹی کے لیے کافی مواقع موجود ہیں لیکن مارکیٹ آپ نے خود تلاش کرنا ہوتی ہے ۔ ہم نے امپورٹ ایکسپورٹ ڈاکومنٹیشن اینڈ پروسیجر پر کورس کروایا بہت ہی پروڈکٹو کورس تھا۔ ممبران نے اس کورس سے بہت کچھ سیکھا ہے ہم مستقبل میں بھی اس طرح کے کورس کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات گلوبل ایکسپو پر میرا سارا فوکس ہے یہ آپ کا اپنا ایونٹ ہے آپ اس پر کام کریں اور اس کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ گجرات کی صنعت کو سراہتا ہوں جنہوں نے اس ایونٹ کے لیے سپانسر دیئے اور سٹالز بک کروائے ۔ سٹالز کا ٹارگٹ80 فیصد مکمل ہو گیا ہے ۔ ایف بی آر ہراسمسنٹ پرانہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے پہلے سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور اب گجرات میں سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔ ہم جلد ہی چیئرمین ایف بی آر سے میٹنگ بھی کریں گے اور انڈسٹری کے تحفظات اس میں بتائے جائیں گے ۔ وہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر اکرام افضل بٹ سینئر نائب صدر، منیر پشاوری، عادل اشرف، عباس بٹ، ہارون ہمایوں، دلاور سعید، عبدالرحمن ودیگرموجود تھے ۔ ہاؤس سے نئی ممبرشپ کی منظوری لی گئی۔ میٹنگ میں انکم اور اخراجات کی توثیق کی گئی اور سابقہ کاروائی کی توثیق بھی کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں