حالات کا تقاضا عمران خان کو رہا کیا جائے :ناصر چیمہ
راہوالی(نمائندہ دنیا)ایم پی اے پی پی 59چوہدری ناصر چیمہ نے کہا ہے کہ۔۔۔
موجودہ کرپٹ نااہل مفاد پرست قیادت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے انہوں نے کہا کہ اگر ان عناصر سے جلد چھٹکارا حاصل نہ کیا تو عوام کی زندگیاں مزید اجیرن ہوجائینگی انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کا سب سے بڑا اور اہم تقاضا یہی ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے اور ملک لوٹنے والوں کو بھاگنے کا موقع نہ دیا جائیانہوں نے کہا کہ موجود ہ وفاقی اور صوبائی حکومت پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے امیدواروں کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر مسلط ہوئی جسے عوام کی پذیرائی حاصل نہیں یہ حکومت عوام کے لیے بوجھ بن چکی ہے ۔