اوورسیز پاکستانیوں کاکڈنی سنٹر گجرات کادورہ

اوورسیز پاکستانیوں  کاکڈنی سنٹر گجرات کادورہ

گجرات (نامہ نگار )اوورسیز پاکستانیوں چوہدری جاوید وڑائچ کینیڈا، چوہدری پرویزامریکہ، چوہدری صابر حسین امریکہ نے چوہدری اعجاز احمد وڑائچ ریور گارڈن چیئرمین اوورسیز کمیٹی کڈنی سنٹر گجرات کے ہمراہ کڈنی سنٹر گجرات کا وزٹ کیا۔

جہاں پر ڈاکٹر طاہر عباس گوندل اور چوہدری اصغر نے انہیں کڈنی سنٹر کے شعبے دکھائے جن میں اوورسیز وارڈ، بیگم و حاجی یونس وارڈ،جاوید بٹ فیملی وارڈ، ہیپاٹائٹس بی اور سی پازیٹو وارڈ کا بھی وزٹ کرایا جہاں پر گردے کے امراض میں مبتلا مریض ڈائلسز کروا رہے تھے ۔ جاوید وڑائچ نے کہا کہ گجرات کے لوگ بڑے دل والے ہیں جو کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں اور بڑے رفاعی منصوبوں کیلئے تعاون کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں