شادی کی خوشیاں سوگ میں تبدیل، دلہن انتقال کر گئی
اعوان چوک کے رہائشی ریاض کی بیٹی آمنہ شوگر کی مریضہ کودل کادورہ پڑا
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )اعوان چوک میں شادی کی خوشیاں اچانک سوگ میں بدل گئیں دلہن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی بتایا گیا ہے کہ اعوان چوک کے رہائشی ریاض کی بیس سالہ بیٹی آمنہ جو کہ شوگر کی مریضہ تھی کی شادی کی تقریبات جاری تھیں گھر میں عزیز اقارب کی آمد کا سلسلہ جاری تھا مہندی کی رسم کی تیاری کی جا رہی تھی کہ آمنہ کی شوگر خطرناک حد تک بڑھنے سے اسکی طبیعت خراب ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دوران علاج آمنہ کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گئی آمنہ کی موت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور گھر میں خوشیوں والا ماحول غم میں بدل گیا آج آمنہ کی بارات آنی تھی اور اس نے اپنے پیا گھر جانا تھا۔