ڈی پی او کی امن کمیٹی ممبران اورکرسچین کمیونٹی سے میٹنگ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ڈی پی او آفس میں امن کمیٹی ممبران اور کرسچین کمیونٹی کی لیڈرشپ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایسٹر کے موقع پر امن و امان کے قیام کے حوالے سے تمام امور زیر بحث لائے گئے ۔کرسچین لیڈرشپ نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے سیالکوٹ پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس کرسچن کمیونٹی کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی۔