ساجد حسین چٹھہ کی 5ویں برسی پر دعائیہ تقریب

ساجد حسین چٹھہ کی 5ویں  برسی پر دعائیہ تقریب

احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا)سابق وفاقی سیکرٹری و ممتاز سینئر سیاسی رہنما چوہدری ساجد حسین چٹھہ کی پانچویں برسی پر آج افتخار ہاؤس احمد نگر چٹھہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صدارت رہنما مسلم لیگ چوہدری سلمان ساجد چٹھہ نے کی۔مقررین نے مرحوم کی قومی و بین الاقوامی خدمات اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے پر انکے کردار کو سراہا۔ مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں