آئی جی سے تاجر وفد کی ملاقات، امن وامان پرتفصیلی گفتگو

آئی جی سے تاجر وفد کی ملاقات، امن وامان پرتفصیلی گفتگو

کاروباری سرگرمیوں کیلئے امن وامان کی صورتحال ماضی کی نسبت مثالی، تاجر رہنماامن کاکریڈٹ حکومت،پولیس ٹیم اور اسٹیک ہولڈرز کوجاتا ہے ، جاوید عالم اوڈھو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی جاویدعالم اوڈھو سے وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے وفد نے نائب صدرثاقب فیاض مگوں کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی کے 17رکنی وفدنے ملاقات کی۔ سندھ کے مختلف شہروں کے ایوان ہائے صنعت وتجارت اور تاجرتنظیموں کے صدور اور اراکین شریک تھے ۔ وفدمیں نائب صدر ایف پی سی سی آئی اینڈ ریجنل چیئرمین سندھ عبدالمومن خان، نائب صدر ایف پی سی سی آئی آصف سخی،امان پراچہ، صدر کاٹی اکرام راجپوت، صدر دادو سی سی آئی زبیر احمد بھرٹ، کنوینر لاء اینڈ آرڈر کمیٹی سکھر چیمبر چودھری زاہد، ڈپٹی کنوینر لاء اینڈ آرڈر کمیٹی سکھر چیمبر جاوید احمد شیخ کے علاوہ اے آئی جیز نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور کاروبار و صنعتوں کے لئے سیکورٹی اقدامات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفدنے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے لئے امن وامان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ماضی کے مقابلے میں مثالی قراردیا۔ امن و امان کا قیام کاروبارکے لئے بہت ضروری ہے ، ماضی کے مقابلے میں اب ہم بہتر اور سازگار ماحول میں کاروبار کررہے ہیں۔ آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کا کریڈٹ سندھ حکومت،سندھ پولیس کی ٹیم اور آپ سب اسٹیک ہولڈرزکوجاتا ہے ۔ جنوری سے تک 280 کے قریب ڈاکو سرینڈر کرچکے ۔ کچے میں جاری خونی قبائلی تنازعات بھی اب اختتام کی طرف ہیں۔مستقبل میں سندھ پولیس ہائی وے پٹرول کو مضبوط کرکے شاہراہوں کو مزید محفوظ بنانے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں