کراچی میں میڈ اِن گوجرانوالہ ایکسپو آج شروع ہوگی

کراچی میں میڈ اِن گوجرانوالہ  ایکسپو آج شروع ہوگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر،نیوز رپورٹر)کراچی کے ایکسپو سینٹر میں تین روزہ میڈ اِن گوجرانوالہ ایکسپو کا با آغاز آج سے ہو رہا ہے ۔

افتتاحی تقریب صبح 11 بجے ہوگی جس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نمائش کا افتتاح کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد بھی متوقع ہے ۔ تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرا، مختلف ممالک کے سفراء اور بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے ۔ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر علی ہمایوں بٹ کی زیر قیادت اس نمائش میں گوجرانوالہ کے 30 مختلف انڈسٹریل کلسٹرز اپنی پوری قوت کے ساتھ شریک ہیں۔ یہ نمائش مقامی صنعتکاروں کو بین الاقوامی خریداروں سے جوڑے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں