وارڈنز نے واردات کے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

 وارڈنز نے واردات کے ملزم  کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)جی ٹی روڈ گلہ قصاباں پر تعینات ٹریفک وارڈن سلیم بٹ اور ہیڈ کانسٹیبل امتیاز فیصل نے پرس چھین کر بھاگنے والے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ کوتوالی کی حوالات میں بند کروا دیا

اور برآمد شدہ نقدی 25000 اور موبائل اصل مالک کے حوالے کر دیاجس پر سی ٹی او گوجرانوالہ وسیم اختر نے دونوں اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں