ریسکیو ٹیموں کی جانب سے عملی مشق ’’موک ایکسرسائز‘‘ کا انعقاد

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے عملی مشق ’’موک ایکسرسائز‘‘ کا انعقاد

شاہ پور ( نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرگودھا کے ہمراہ ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر سرگودھا میں منعقدہ اہم موک ایکسرسائز میں شرکت کی۔

 ایکسرسائز کا مقصد ہنگامی حالات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔اس موقع پر دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے عملی مشق (موک ایکسرسائز) کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت امدادی سرگرمیوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے لوگوں کے انخلاء، ابتدائی طبی امداد اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے حوالے سے اپنی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں