ضلع حافظ آباد میں 8بجے مارکیٹیں بند کرانے کے حکم پر عملدرآمد جاری
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ضلعی انتظا میہ حافظ آباد کی جانب سے رات 8بجے دکانیں ، مارکیٹیں بند کروانے کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری
،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری نے پیرا فورس کے ہمراہ شہر کی مختلف مارکیٹوں ، بازاروں اور علاقوں کا دورہ کیا اورتمام کاروباری مراکز رات 8بجے بند کرو ا دیئے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے احکامات پر عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائیگا۔انجمن تاجران اور دکاندار حکومتی احکامات پر عملدرا ٓمد کو یقینی بنائیں اور مقررہ اوقات سے قبل اپناتمام کاروبار بند کردیں ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔