ڈی سی کامختلف مقامات پر صفائی ،تعمیراتی کاموں کاجائزہ
چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ،طبی سہولیات کامعائنہ ،مسائل بھی سنے
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے صفائی ، تجاوزات، گرین بیلٹس وپارکس کی خوبصورتی، ماڈل مارکیٹ جاری تعمیراتی کاموں اور پٹرولیم قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ، پیپلز کالونی، سیٹلایٹ ٹاؤن، پسرور روڈ اور شمسی انڈر پاس روڈ کا دورہ کیا اور صفائی بارے ہدایات جاری کیں ۔پیپلز کالونی لیڈیز پارک کی دیکھ بھال، کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سماعت بھی کی۔ اپنے دفتر آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری داد رسی کے احکامات دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا بھی اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔