پرائمری سکول قدرت آباد میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

 پرائمری سکول قدرت آباد میں  سالانہ تقریب تقسیم انعامات

وزیرآباد(نا مہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول قدرت آباد میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ۔ہیڈ ماسٹر جلال الدین، معززین علاقہ ،اساتذہ،طلبا اور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔

 مہمان خصو صی مسلم لیگ (ن) کے صوبائی کونسل پنجاب کے رکن الطاف ہاشمی نے پوزیشن ہولڈر طلبا کو ٹرافیاں اور اپنی جیب سے نقد انعام تقسیم کئے اور مستحق طلباء میں یونیفارم بھی تقسیم کیا۔الطاف ہاشمی نے خطاب میں کہا حقیقی تبدیلی تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ،ہمارا نصب العین معاشرے کوایسے افرادمہیاکرناہے جوایماندار ،حب الوطنی سے سرشار ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں