وزیرآبااشد چیمبر ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرے گا :افضل بٹ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آ ف جرنلسٹس کے مرکزی صدر افضل بٹ نے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی ترقی میں وزیرآباد چیمبر آف کامرس اپنا
فعال کردار ادا کرے گا جس سے مقامی صنعتوں اور کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے دورہ پر کیا۔ افضل بٹ نے اس موقع پر سینئر نائب صدر وزیرآباد چیمبر میاں صبیح الرحمن کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پرصدر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس یاسر جٹ،جنرل سیکرٹری شفقت عمران،صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار بٹ،سیکرٹری جنرل وزیرآباد چیمبر آف کامرس ثمر رضا زیدی ودیگرصحافی بھی موجود تھے ۔