گجرات میں فنڈز سے ڈسپوزل سٹیشنز ،سیور لائنز ،ڈرینز بن رہی ہیں :رضوان دلدار

گجرات میں فنڈز سے ڈسپوزل سٹیشنز ،سیور لائنز ،ڈرینز بن رہی ہیں :رضوان دلدار

15ارب کے فنڈز 2سال کی سکیم کے تحت خرچ ہونگے :کاشان حفیظ گجرات(سٹی رپورٹر‘نامہ نگار)گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹریز اور واسا گجرات کا مشترکہ سیمینار ،

ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت، ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن فنانس اینڈ ریونیوڈاکٹر افضال افضل’ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالوہاب واسا گجرات کی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے ۔صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار چوہدری’صدر سمال چیمبر وقاص مرزا’سینئر نائب صدر عاصم مشتاق بٹ’نائب صدر ملک یاسین مبشر نے انکا استقبال کیا۔ رضوان دلدار نے سیمینار سے خطاب کرتے کہا گذشتہ روز شدید بارش سے کھڑاہونے والا پانی دو گھنٹے میں اتر گیا جسکاکریڈٹ کاشان حفیظ بٹ اور انکی ٹیم کو جاتا ہے جبکہ 21 ارب کے فنڈز صرف ڈویلپمنٹ پرہی خرچ کئے جا رہے ہیں جن سے مختلف ڈسپوزل سٹیشنز ،سیور لائنز سمیت مختلف ڈرینز بن رہی ہیں ۔ ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے کہا واسا گجرات 15 ارب کے فنڈز منظور ہوئے جو دو سال کی سکیم کے تحت خرچ ہونگے جس میں سے ساڑھے تین ارب موجودہ سال مون سون سے پہلے خرچ کئے جا رہے ہیں تا کہ گجرات کے شہریوں کو اس کا بروقت فائدہ پہنچ سکے ابھی تک 65 لاگت سے ایس ڈی پی لائن’ جلالپورجٹاں روڈڈسپوزل ’ظہور الٰہی اسٹیڈیم ڈسپوزل پرپچیس فیصد ’مدینہ سیداں ڈسپوزل اور اسکی فورس میل پر 30 فیصد ’لورائے ڈرین جو لورائے چوک سے یونیورسٹی روڈ تک ڈیڑھ کلو میٹر کی ڈرین پر دس فیصد کام ہوا ہے ۔ سیکرٹری چوہدری شافع حسین، تیموربٹ’علی سہیل رضی ’احتشام دلدار ’عبدالرزاق سلیمی’شیخ فیصل’ سیٹھ علی ارشد صراف’ابوبکر ڈار ’قیصرزمان ساہی’شاہد صدیق ’ اسلم ٹوپہ’احمر ثنا بٹ ودیگر نے سیمینارمیں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں