گیس پائپ لائن بچھانے سے انڈسٹری کادیرینہ مسئلہ حل :حاجی زاہد
گجرات(سٹی رپورٹر)سابق چیئرمین پاٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن حاجی زاہد نے کہا ہے کہ۔۔۔
محکمہ سوئی گیس کی طرف سے بچھائی جانے والی پائپ لائن سے انڈسٹری کو درپیش کم پریشر کامسئلہ دیرینہ مستقل بنیادوں پر حل ہو چکا ہے نئے منصوبہ کے تحت جلد ہی گڑھی احمد آباد سائیڈ پر پڑنے والی پائپ لائن سے اس علاقہ میں واقع پاٹری انڈسٹری یونٹس کے مسائل بھی حل ہو جائینگے جس سے گیس پریشر میں بہتری آئے گی ۔ریجنل منیجر رضوان مشتاق کی کاشوں سے ڈسٹرکٹ گجرات میں پائپ لائنوں میں عرصہ دراز سے ہونے والی کروڑوں کی گیس لیکیج کو بھی بند کردیاگیاہے جس پر انہیں اورانکی ٹیم کو داد دینی چاہیے ۔