تتلے عالی :شیخوپورہ روڈ پر5کلو میٹر دو ریوٹرن سے مشکلات

 تتلے عالی :شیخوپورہ روڈ پر5کلو میٹر دو ریوٹرن سے مشکلات

حادثات بڑھ گئے ،آبادی کے نزدیک یوٹرن ،پیڈسٹرین پل بنانے کامطالبہ

تتلے عالی(نامہ نگار)اربوں روپے سے تعمیر ہونیوالی گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر تتلے عالی میں ڈیوائیڈر لائن کی دیوار تعمیر ہونے سے ایک سے دوسری طرف جانے کیلئے5 کلو میٹر دو ریوٹرن بنائے جانے سے مکین پریشانی کا شکار ،آبادی کے قریب یوٹرن بنانے کیلئے مقامی افراد اور مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے بھرپور احتجاج بھی کیا گیا لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا ۔ طلبا وطالبات کوسکول پہنچنے اورمیت کو قبرستان لیجانے کیلئے مشکلات کاسامناہے ۔یوٹرن دور ہونے سے ون وے کی خلاف ورزی اور حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔ تاجر تنظیموں، پریس کلب،ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن، کہف فاؤنڈیش ،علما ،وکلا، تعلیمی اداروں کے سربراہان،کریانہ مرچنٹ، موبائل فونز،پراپرٹی ڈیلرز ،میڈیل سٹورز ایسوسی ایشنز ،اقلیتی رہنماؤں کے علاوہ سیاسی سماجی تنظیموں نے وزیر اعلی ٰمریم نواز،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے تتلے عالی کی آبادی کے نزدیک یوٹرن بنانے اورتتلے عالی ا ورنوشہرہ ورکاں روڈ کو ملانے کیلئے پیدل وموٹر سائیکل سواروں کیلئے پیڈسٹرین پل کی تعمیرکا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں