پیر سے چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم اجلاس، اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، ڈبلیو ایچ او، ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔۔۔
سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر اور ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 13 اپریل سے چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی جس میں 295263بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ تفویض کیا گیا ہے ۔