ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مارچ میں 5589 گاڑیوں کے چالان

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مارچ  میں 5589 گاڑیوں کے چالان

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ ماہ مارچ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5589 گاڑیوں کے چالان میں ایک کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ۔گزشتہ ماہ 2870 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور 100کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں