کنسلٹنٹ کاگوجرانوالہ میں پی ڈٖی پی کے منصوبوں پرپیشرفت کا جائزہ

کنسلٹنٹ کاگوجرانوالہ میں پی ڈٖی پی کے منصوبوں پرپیشرفت کا جائزہ

نکاسی آب کو بہتر بنانے اور شہری مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرینگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میں جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کے معیار اور پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے کنسلٹنٹ میجر (ر) ظفر نے مختلف سائٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور معیار کو چیک کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں۔اس موقع پر ڈی ایم ڈی واسا خرم نبیل بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اسلم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد علی نے منصوبو ں پر بریفنگ دی اور جاری کاموں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ واسا حکام کے مطابق PDPکے تحت جاری منصوبے شہر میں نکاسی آب کو بہتر بنانے اور شہری مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں