بوریوالا میں نئے تعمیر ہونیوالے سٹیڈیم روڈ کا افتتاح
سڑک کی بحالی اور شیڈ تعمیر سے شہریوں کو بہتر سہولت میسرہونگی،کمشنر ملتان
بوریوالا (سٹی رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نئے تعمیر شدہ سٹیڈیم روڈ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، ن لیگ کے ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال، اور اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا جواد حسین ملک بھی موجود تھے ۔کمشنر ملتان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ’’سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال‘‘کے تحت سڑکوں کی بحالی اور تعمیر کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ سٹیڈیم روڈ ۰۷ لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے اور اس سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر ہوئی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ افضال، سی او بلدیہ امتیاز جوئیہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے چونگی نمبر ۵ پر طالبات اور مسافروں کے لیے بنائے گئے شیڈ کا بھی افتتاح کیا اور گورنمنٹ بوائز ایم سی ہائی سکول کے پیچھے سڑک کی کشادگی کے لیے بنائی گئی دیوار کا جائزہ لیا۔انہوں نے شہر کی مختلف سائٹس کا دورہ کیا اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے افسروں کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے اور ہر منصوبہ عوام کی بھلائی کے لیے ترتیب دیا جا رہا ہے۔