سکولوں میں اضافی کمرے ایک ماہ بعد کام دوبارہ شروع
لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اضافی کمروں اور دیگر تعمیراتی منصوبوں پر ایک ماہ بعد دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے پالیسی میں تبدیلی کے بعد رکے ہوئے تعمیراتی منصوبے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔محکمہ کی جانب سے سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کنٹریکٹرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔