جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، 27 گینگ گرفتار، کروڑوں کی ریکوری
58ملزموں سے گاڑی، 73موٹرسائیکل، 3کروڑ82لاکھ کی نقدی، 35کلو چرس، 21کلو ہیروئن، 7ہزار 846لٹر شراب برآمد کرلی، سی پی او صادق ڈوگر
ملتان (کرائم رپورٹر )سٹی پولیس افسر ملتان صادق ڈوگر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس شہر سے جرائم کے خاتمے کے لئے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہی کارروائیوں کے دوران کینٹ ڈویژن نے ڈکیتی، سرقہ بالجبر اور موٹر سائیکل و وہیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 27گینگز کے 58ممبران کو گرفتار کر کے 08کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 01کار، 73عددموٹر سائیکل اور03 کروڑ 82لاکھ 51 ہزار سے زائد نقدی شامل ہیں،قبضے میں لے لی ۔ اس کے علاوہ منشیات میں35کلو گرام چرس، ہیروئن21 کلو گرام، آئس 18 کلو گرام، شراب7846لٹر برآمد ہوئی جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ61پسٹل، 04 ریوالور،15 بارہ بور گن، 191راؤنڈبرآمد کرلئے۔
269 اشتہاری اور 115عدالتی مفرور گرفتار کر لئے۔ 802مقدمات ٹریس کئے پولیس کینٹ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل و وہیکل چوری سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب11گینگز کے 20ممبران کو گرفتار کر کے 01کروڑ77 لاکھ65 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 24موٹر سائیکل اور 01 کروڑ 09 لاکھ 43 ہزار نقدی شامل ہیں برآمد کر لئے ۔ 262 مقدمات ٹریس کئے پولیس ممتازآباد سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل و وہیکل چوری سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب07گینگز کے 19ممبران کو گرفتار کر کے 04کروڑ 09 لاکھ53 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں01کار، 26موٹر سائیکل اور 01 کروڑ 08 لاکھ 33 ہزار سے زائد نقدی شامل ہیں، برآمدکرلیے۔