مددگار15 کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے مددگار15 کی کارکردگی اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی، اور ایس ایس پی مددگار15 نے شرکت کی۔ ایس ایس پی مددگار15 نے یونٹ کی مجموعی کارکردگی، عوامی شکایات کے ازالے ، رسپانس ٹائم اور سروس ڈیلیوری میں بہتری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مددگار15 کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے عوامی سہولیات میں بہتری لانے اور شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔پولیس چیف نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو فوری اور معیاری خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔