ستھرا پنجاب مہم ، 35 قبرستانوں ، 9 پارکوں کی صفائی

ستھرا پنجاب مہم ، 35 قبرستانوں ، 9 پارکوں کی صفائی

1380 ٹن ویسٹ ایک دن میں اٹھایا گیا، 5100 ورکرزنے حصہ لیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ستھرا پنجاب صفائی مہم کے تحت ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر صفائی کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی ہدایت پر 35 قبرستانوں اور 9 پارکوں کی خصوصی صفائی کی گئی جبکہ ایک دن میں مجموعی طور پر 1380 ٹن کچرا اٹھایا گیا۔صفائی کے اس آپریشن میں 900 سے زائد مشینری اور 5100 سے زائد ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن عثمان خورشید نے قبرستانوں اور شہر میں جاری صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مشینری اور ورکرز روزانہ کی بنیاد پر فعال رہیں گے تاکہ صفائی برقرار رہے اور شہری صحت مند ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں