ماس ٹرانزٹ منصوبہ گوجرانوالہ کے عوام کیلئے تحفہ:خرم دستگیر
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ماس ٹرانزٹ منصوبہ گوجرانوالہ کے عوام کیلئے مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے ۔
صنعتی شہر کیلئے جدید ٹرانسپورٹ نظام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یہ منصوبہ شہر کی ترقی اور معیشت کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز دیئے ۔ماس ٹرانزٹ منصوبہ کے تعمیراتی کاموں میں عوام کو وقتی مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے ،تکمیل کے بعد گوجرانوالہ کے عوام کو جدید سفری سہولیات میسر ہونگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر مقصود ،حسام جہانگیر بٹ ایڈووکیٹ،پروفیسر زوہیب بٹ ودیگر لیگی رہنماؤں سے ملاقات پرکیا۔