کوٹلہ کے نواحی علاقے میں پانچ بچوں کی ماں قتل

کوٹلہ کے نواحی علاقے میں پانچ بچوں کی ماں قتل

مریم کے قتل میں ملوث اسکے شوہر تنویر بگاکو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیاگیا

 گجرات (نامہ نگار )کوٹلہ کے نواحی علاقہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں پانچ بچوں کی ماں مریم جاوید کو رات گئے نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی گجرات پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے جدید تفتیشی ذرائع کو بروئے کار لایا گیا۔ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی خصوصی نگرانی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے چند ہی گھنٹوں میں مریم جاوید کے قتل میں ملوث اسکے شوہر تنویر حسین عرف بگا سکنہ ککرالی کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں