منشیات فروش گرفتار ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآمد
راہوالی (نمائندہ دنیا )ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم گرفتار ، ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال کی زیر نگرانی سب انسپکٹر جمشیدنے دوران گشت تلونڈی کھجور والی روڈ پر اختر آباد پھاٹک کے قرییب ملزم آصف عرف آسو ساکن چندرکے کو مشکوک پاکر جامع تلاشی لی تو اس سے اس 1560گرام ہیروئن برآمد ہوئی ۔