لدھیوالہ وڑائچ :زیر تعمیر مکان کی چھت سے گر کر مزدور جاں بحق
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )زیر تعمیر مکان کی چھت سے گر کر40سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس روڈ کے رہائشی محمد ارشد کا مکان تعمیر ہو رہا تھا اور تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کا ساتھی جاوید اقبال گھر کی دوسری منزل پر کام کرتے ہوئے پائو ں پھسلنے سے گلی میں گر کر موقع پر دم توڑ گیا ۔