حافظ آباد:ٹرین کی ٹکرسے زخمی ہو نیوالا نوجوان دم توڑ گیا
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )ریلوے پھاٹک محلہ خانپورہ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان احمد شہزاد دم توڑ گیا۔
محلہ ببن بخاری کے رہائشی شہزاد کا بیٹا احمد شہزاد چند روز قبل فون سننے میں مگن ہوکر ریلوے لائن کے ساتھ جارہا تھا کہ اچانک وہاں سے گزرتی تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کر ایا تھا۔