حافظ آباد :ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچہ جاں بحق
بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے رانی بی بی دم توڑ گئی ، خاوند اور بیٹی شدید زخمی 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے بھا ئی کیساتھ سوار 4 سالہ حیدر علی دم توڑ گیا
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )تھانہ کسیسے کی حدود میں دومختلف حادثات میں خاتون اور 4سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 3افرادشدید زخمی ہوگئے ۔ پہلا حادثہ تھانہ کسیسے کی حدود میں پیش آیا جہاں محمد یاسین اپنی بیوی رانی بی بی اور12سالہ بیٹی عبہ کے ہمراہ بھڑک پور سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پنڈی بھٹیاں کی جانب جارہے تھے کہ راستہ میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری۔
جس کے نتیجہ میں رانی بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ محمد یا سین اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا حادثہ بھی کسیسے کی قریب پیش آیا جہاں 16 سالہ عبدالرحمن اپنے چار سالہ بھائی حیدر علی کے ہمراہ جارہا تھا کہ کہ راستہ میں وہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں4سالہ حیدرعلی موقع پر جاں بحق جبکہ عبدالرحمن شدید زخمی ہوگیا۔