نوشہرہ ورکاں:منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو سے زائد چر س برآ مد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اور ملزم کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔
انسپکٹر محمد ریاض گوندل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی قیادت میں منشیات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اسی سلسلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر خادم حسین ہنجراء نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد عرف آکاش کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 1640 گرام چرس برآمد ہوئی۔