عالمی یومِ ورثہ کے موقع پر قلعہ اکبری گجرات میں تصویری نمائش
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گجرات اور گجرات ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے اشتراک سے عالمی یومِ ورثہ کے موقع پر قلعہ اکبری گجرات میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے کیا جنہوں نے نمائش کا دورہ کرتے ہوئے پیش کی گئی تصاویر کا جائزہ لیا۔ نمائش کا مقصد قلعہ اکبری گجرات کی تاریخی عظمت، درخشاں ماضی اور موجودہ خستہ حالی کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان احمد، مبین الرحمٰن، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ، شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکا نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں تاریخی ورثے کے تحفظ اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔