تحصیل کچہری نوشہرہ ورکاں میں فرسٹ ایڈ تربیتی پروگرام کا انعقاد
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )پروبیشنرز کی فلاح و بحالی کیلئے تحصیل کچہری نوشہرہ ورکاں میں ایک روزہ فرسٹ ایڈ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد زیرِ نگرانی ملزموں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کی جانب راغب کرنا تھا۔
تربیتی سیشن صدر بار ابوذر مہدی، سیکرٹری بار سہیل رسول گجر اور ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر حافظ عرفان کی مشترکہ کاوشوں سے منعقد ہوا ،پروگرام میں ریسکیو 1122 انچارج عرفان موسیٰ نے ماہر عملے کے ہمراہ شرکا کو ابتدائی طبی امداد، حادثات کی صورت میں فوری ردعمل اور جان بچانے کی بنیادی تکنیکوں سے آگاہ کیا۔،تربیتی سیشن کے دوران عملی مظاہرے بھی کئے گئے جن میں زخمی افراد کو ابتدائی امداد فراہم کرنے ، مصنوعی سانس دینے اور ایمرجنسی صورتحال میں درست فیصلے کرنے کے طریقہ کار سکھائے گئے۔