حافظ آباد :جماعت اہلسنت پاکستان کا تربیتی کنونشن کل ہوگا
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )جماعت اہلسنت پاکستان کا تربیتی کنونشن کل بروز بد ھ کو ڈویژن گوجرانوالہ کے امیر علامہ قاری فیصل ندیم کیلانی کی زیر صدات منعقد ہوگا۔۔۔
جماعت اہلسنت پاکستان کا تربیتی کنونشن کل بروز بد ھ کو ڈویژن گوجرانوالہ کے امیر علامہ قاری فیصل ندیم کیلانی کی زیر صدات منعقد ہوگا جس سے جماعت اہلسنت کے صوبائی امیر علامہ پیر سید خلیل الرحمن چشتی خطاب کریں گے ۔قبل ازیں صوبائی قائدین کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔