رکشہ میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر ڈرائیور گرفتار

رکشہ میں ایل پی جی سلنڈر  کے استعمال پر ڈرائیور گرفتار

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )پابندی کے باوجود رکشہ میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر لدھیوالہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ لدھیوالہ پولیس نے ہردو پور سٹاپ پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ قلعہ دیدار سنگھ کی جانب سے آنے والے رکشے کو روک کر چیک کیا گیا تو ڈرائیور عارف نے پابندی کے باوجود رکشہ میں ایل پی جی سلنڈر نصب کر کے بطور ایندھن استعمال کر رہا تھا، پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں