سمبڑیال:موٹر سائیکل پھسلنے سے حادثہ ، نوجوان جاں بحق ، 2 زخمی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سمبڑیال سے وزیرآباد روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے حادثہ پیش آیا۔۔۔
جس کے نتیجے میں 30 سالہ محمد فراز جاں بحق جبکہ 25 سالہ کبیر احمد اور 30 سالہ جہانزیب زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا جبکہ لاش بھی ہسپتال منتقل کی گئی۔