تتلے عالی کامونکے روڈ پر 2 ماہ کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز

 تتلے عالی کامونکے روڈ پر 2 ماہ  کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز

تتلے عالی(نامہ نگار )روزنامہ دنیا کی نشاندہی پر کامونکے روڈ پرتعمیراتی کام شروع ہوگیا۔

روزنامہ دنیا گوجرانوالہ کی اشاعت میں تتلے عالی سے کامونکے روڈ کی تعمیر دوماہ سے بند ہونے کے باعث مشکلات بارے خبر شائع ہوئی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار نے مشینری وعملہ سے تعمیراتی کام دوبارہ شروع کر دیا جس پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں