نہریں بند ہونے سے کاشتکارمہنگی آبپاشی کرنے پر مجبور
غیر دوامی نہروں کو 6 ماہ کیلئے پانی کی فراہمی روکی گئی ،وقت پر بحال نہ ہوسکی
تتلے عالی(نامہ نگار )نہریں بند ہونے کے با عث کاشتکارمہنگی آبپاشی پر مجبور ہوگئے ۔ گوجرانوالہ،شیخوپورہ ریجن سمیت صوبہ بھر کی تمام غیر دوامی نہروں کو گزشتہ سال15اکتوبر کو 6ماہ کیلئے پانی کی فراہمی روک دی گئی تھی اور 15اپریل کو پانی کی سپلائی بحال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،مقررہ وقت میں غیر دوامی نہروں کو پانی کی سپلائی بحال نہ ہونے کے باعث کسان پٹرول،ڈیزل سے ٹیوب ویل،پیٹر انجن چلا کر مہنگی آبپاشی کرنے پر مجبور ہیں۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ نہریں بند ہونے کی وجہ سے چارہ،سبزی کے کھیتوں کی سیرابی اور دھان کی پنیری کی کاشت مشکل ہو گئی ہے ،انہوں نے غیر دوامی نہروں کو جلد پانی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔