ریجنل انچارج وفاقی محتسب کل سیالکوٹ میں عوامی شکایات سنیں گے

ریجنل انچارج وفاقی محتسب کل  سیالکوٹ میں عوامی شکایات سنیں گے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان کل بدھ کو 10 بجے سیالکوٹ میں جناح ہال قلعہ میں ایم ڈی واسا کمیٹی روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے اُس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔

بیشتر شکایات گیپکو، پاکستان پوسٹ آفس، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرا، این سی سی آئی اے ، پوسٹل لائف انشورنس اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں ۔جسکے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسر وں کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں