شاہین آباد میں آج فری میموگرافی کیمپ لگا یا جائیگا

شاہین آباد میں آج فری  میموگرافی کیمپ لگا یا جائیگا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )مستقبل کی نسلوں کی صحت اور تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے آج فیوچر ویژن سکول شاہین آباد میں فری میموگرافی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 یہ طبی کیمپ لائنز کلب گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام اور پاکستان اٹامک انرجی کے ہسپتال جینم کے تعاون سے لگایا جائے گا۔ کیمپ کا بنیادی مقصد خواتین میں چھاتی کے کینسر سے بچاؤ اور اس کی بروقت تشخیص کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے تاکہ موذی مرض پر قابو پایا جا سکے ۔ کیمپ کے دوران جینم ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم جدید طبی آلات کے ذریعے مفت معائنے اور ٹیسٹ کرے گی جو کہ عام طور پر کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں