ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کی جانب سے اہم اقدامات کا آ غاز
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن چودھری محمد فاروق اور ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کی ٹیموں نے گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں اہم اقدامات کا آغاز کر دیا۔
اس سلسلے میں فیکٹری مالکان اور تیار کنندگان سے خصوصی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ دونوں اضلاع کے صدور چیمبر آف کامرس اور مرکزی انجمن تاجران کو بھی آن بورڈ کر لیا گیا ۔ حکومتی ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے زور دیا کہ مصنوعات تیار کرنے والے ادارے کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں اور میڈ اِن پاکستان اشیا کو عالمی سطح پر نمایاں کریں۔